پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پر پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا عندیہ دیدیا، حفیظ کی خواہش تھی ٹیسٹ کروایا جائے ،ٹیسٹ ہوگیا رپورٹ آگئی اب اپیل کا فائدہ نہیں ہے ، پی سی بی

جمعہ 31 جولائی 2015 08:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پر پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے عہدیداروں کی رائے میں غیر قانونی ایکشن کے باعث پابندی کے شکار محمد حفیظ پر پابندی کیخلاف آئی سی سی سے اپیل نہیں کی جائیگی کیونکہ یہ حفیظ کی اپنی خواہش تھی کہ انکا ٹیسٹ کروایا جائے۔

(جاری ہے)

اب جبکہ وہ ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہوسکے لٰہذا ان کیلئے آئی سی سی کو اپیل نہیں کی جائیگی۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ کا ایکشن سری لنکا کیخلاف سیریز میں باؤلنگ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ چنائی میں ٹیسٹ کے دوران ناکام ہونے پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا