برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی،ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا

جمعہ 1 جنوری 2016 08:54

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ”دی ایڈریس ڈاوٴن ٹاوٴن“ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہیکہ نئے سال کے استقبال کے لیے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں آگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :