ترک صدر طیب اردوان کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، داعش سے نمٹنے اور فلسطین کے ایشو پر بات چیت

جمعہ جنوری 08:54

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء)ترک صدر طیب اردوان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد بن امین مدنی سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے میں داعش سے نمٹنے اور فلسطین کے ایشو پر بات چیت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے جدہ میں ملاقات کے دوران خطے میں انتہا پسندی دہشتگردی،علاقائی اور عالمی مسائل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین سرفہرست رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کے اتحاد کو قائم کرنے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments