عراق: فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ،8گرفتار،فضائی بمباری کرکوک کے ضلع حویجہ میں کی گئی ،جس میں عراقی جنگی طیاروں و ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:43

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء)عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی سکیورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے ضلع حویجہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

عراقی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے، جبکہ 8جنگجووں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔ادھر زمین کارروائی کے لیے کرد سکیورٹی فورسز کے دستے بھی موجود تھے۔ تاہم فضائی آپریشن میں عراقی اور اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :