سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرآج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستانی قیادت سے دو طرفہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے ،سرتاج عزیز اور سعودی وزیر خارجہ آ ج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

اتوار جنوری 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرآج اتوار کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے دو طرفہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عادل الجبیر اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جسمیں دو طرفہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج (اتوار) کو اسلام آباد میں شام سات بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فارن آفس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سعودی عرب کے وزیر برائے خارجہ امور عدیل بن احمد الجبیر انتہائی اہم امور پر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس آج (اتوار) شام سات بجے وزارت خارجہ کے آڈیٹوریم آغا شاہی بلاک میں ہوگی۔

Your Thoughts and Comments