انسانیت کے دشمنوں نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کیا ،نریندر مودی ،بھارتی فوج دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،بھارتی وزیر اعظم

اتوار 3 جنوری 2016 09:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں نے بھارت پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کیا جسے ہماری سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،بھارتی فوج دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم کے کہا کہ کہ انسانیت کے دشمن بھارت کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو اپنی کارروائیوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے فوری طور پر نمٹنے کو تیار ہیں اور انکے عزائم خاک میں ملا دینگے ۔