سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں،طاہر القادری، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا ،ملک سے قانونی،سیاسی ،معاشی،نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی، حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے ،قائد اعظم نے کہا تھا طلبہ مستقبل کے معمار ہیں ،کرپٹ حکمران اور ظالم نظام انہیں خود کش بمبار بنا رہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جدوجہد روکی ہے نہ رکے گی ،انقلاب کا یہ قافلہ منزل پر ضرور پہنچے گا، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قومی طلبہ کنونشن سے خطاب
پیر 4 جنوری 2016 09:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں ،نوجوانوں کو ہمیشہ پر امن رہنے کی تعلیم دی ورنہ سانحہ کے قاتلوں کے اب تک ٹکڑے ہو چکے ہوتے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا ۔
ملک سے قانونی،سیاسی ،معاشی،نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ،فوجی عدالت کے انصاف پر یقین ہے ،یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے ۔(جاری ہے)
قائد اعظم نے کہا تھا طلبہ مستقبل کے معمار ہیں ،کرپٹ حکمران اور ظالم نظام انہیں خود کش بمبار بنا رہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جدوجہد روکی ہے نہ رکے گی ،انقلاب کا یہ قافلہ منزل پر ضرور پہنچے گا ، ایم ایس ایم کی قومی طلبہ کانفرنس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین ،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپور ،چیف کوآرڈیننیٹر میجر(ر) محمد سعید ،احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی ۔
کانفرنس میں انجمن طلبہ اسلام،ایم ایس ایف کیو ،آئی ایس ایف کے رہنماؤں نے شرکت کی ،کنونشن سے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر رانا تجمل حسین نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے نوجوان انقلاب اور ظلم کے نظام سے نجات چاہتے ہیں۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں یکساں نظام تعلیم اور دہشتگردی کے خاتمے کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ کنونشن سے مظہر علوی ، رانا تجمل حسین ،سعید عالم ،گلشن ارشاد ،گلگت بلتستان سے عبید انقلابی،سندھ سے طاہر خان ،KPKسے مصباح نور،کشمیر سے عنصر بشیر لون ،بلوچستان سے اصغر علی شاہ ،شمالی پنجاب سے ضیاء الرحمان ،جنوبی پنجاب سے عتیق انقلابی ،عاصم انقلابی نے خطاب کیا ۔سربراہ عوامی تحریک نے ایم ایس ایم کے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25ملین بچے سکول نہیں جاتے جبکہ قومی دولت میٹرو ٹرینوں پر اڑائی جا رہی ہے ،فرنٹ مینوں کے ذریعے ملکی ادارے اور اثاثے پرآئیوٹائزیشن کی آڑ میں لوٹے جا رہے ہیں۔کیا تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے لاکھوں خاندان ان لوٹنے والوں کیلئے لُٹے تھے ۔الیکشن کمیشن سے لے کر پولیس سمیت ہر ادارہ انتخابی سیاسی دہشتگردی میں شریک ہے ،ایم این اے ،ایم پی اے کی ایک سیٹ پر 30،30 کروڑ روپے خرچ ہونگے تو پڑھے لکھے اور حق ہلال کمانے اور کھانے والے سیاسی عمل کا حصہ کیسے بنیں گے؟ ۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ضرب عضب کے بعد علم اور امن کی دو ضربوں کا اعلان کر رہا ہوں اور طلبہ و طالبات کو یہ پیغام ہے کہ وہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں،آپریش ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا سب سے مقبول دعا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکمران اقتدار کیلئے تین صوبے بنوانے پربھی تیار ہوجا ئیں گے یہ پنجاب کا نام پاکستان رکھ کر اسے قبول کر لیں گے ۔وزیر اعظم کے ہر دورے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ہی ساتھ کیوں ہوتاہے؟ یہ سرکاری دورے نہیں فیملی بزنس ٹور ہیں ،انہوں نے اڑھائی سالوں میں جو کک بیکس لیں اب انہیں ٹھکانے لگاتے پھرتے ہیں وزیر اعظم کہتا ہے اڑھائی سال بعد بجلی آئے گی انہیں پتہ ہے کہ اڑھائی سال بعد وہ نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سر پر آئے تو حکمرانوں کو یوتھ پالیسی یاد آ گئی ۔میڈیا اور نوجوان حکمرانوں سے پوچھیں یوتھ پالیسی کہاں ہے ؟،لودھراں میں اڑھائی ارب کا پیکج دینے والے الیکشن ہارنے کے بعد پیکج سمیت غائب ہو گئے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کے دوران طلبہ نے گو نواز گو اور گو نظام گو کے فلک شگاف نعرے لگائے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومتیں بلیک منی کو روکتی ہیں جبکہ موجودہ حکمران لوٹ مار کی کمائی کو سفید کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں 114نشستوں کے حقدار35 فی صد نوجوان ووٹرز کو لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کے کھلونوں سے بہلایا جا رہا ہے۔ مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کے قانون پر 5سال گزرنے کے بعد بھی عمل نہیں ہوا جبکہ کالے دھن کو سفید کرکے معاشی دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا قانون لایا جا رہا ہے ۔نوجوان طلبہ و طالبات کرپشن ،دہشتگردی اور جہالت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کریں،ضرب عضب کو کامیاب کرنے کیلئے ضرب قلم اور ضرب علم و امن ناگزیر ہے ۔25ملین بچے سکول نہیں جاتے جبکہ قومی دولت عیاشی کے منصبوں پر اڑائی جا رہی ہے ۔حکمرانوں کے ذاتی اخراجات میں ہر سال اربوں کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ تعلیم کی ترقی کیلئے خرچ کی جانے والی رقم 2فی صد سے کم ہے۔کمرشل منصوبے سبسڈی دے کر حکومت خود چلا رہی ہے جبکہ تعلیمی ادارے ٹھیکداروں کے حوالے کئے جا رہے ہیں ۔نا اہل حکمران اور ظالم نظام پڑھے لکھے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے ،ملک چھوڑنے یا خودکشیاں کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔165ارب روپے شہر لاہور کے ایک منصوبے پر خرچ ہو رہے ہیں اس شہر کی ڈیڑھ لاکھ بچیاں سکول نہیں جاتیں ،نوجوانوں کے ٹیلنٹ کے دشمن حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن گزرنے کے بعد یوتھ پالیسی کو کوڑے دان میں پھینک دیا ،کھیل ،تعلیم اور ثقافت کے شعبوں کو رشوت،سفارش اور سازش کی بھینٹ چڑھا کر غریب مزدور کے بچے پر ترقی اور خوشحالی کے راستے بند کر دئیے گئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 4 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،میٹروبس روٹ شاہدرہ سے رچناٹاوٴن تک بڑھانے کا فیصلہ ،معیشت کی مضبوطی کیلئے جدیدانفراسٹرکچر بنیادی اہمیت رکھتا ہے ،اربوں روپے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کیے ... مزید
-
پنجاب حکومت، این اے122کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سپیکر ایاز صادق کو70کروڑ سے زائد رقم کے فنڈز جاری
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں،طاہر القادری، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء ... مزید
-
قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں مزید ایک سال توسیع کے امکانات پیدا ہو گئے
-
اورنج لائن نندی پور سے بڑا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے: چودھری پرویزالٰہی ،جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ان کو ایسا کوئی تجربہ نہیں، وہ صرف اسلحہ بیچتے ہیں، لاہور کا تاریخی حسن ختم ہو جائیگا: پریس کانفرنس
-
اسلام آباد، لڑکی کی پیدائش پر نالاں سسرالیوں نے 7ماہ کی معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتا دیا ، جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر یرغمال بنالیا ،وفاقی پولیس کا داد ا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ... مزید
-
کوہاٹ:لیاقت میموریل اسپتال میں سہولیات کا فقدان ،2روز میں 7نومولود بچے جاں بحق، ورثاکی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل
-
سعودی عرب کا ایران سےسفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ، 30گھنٹے سے آپریشن جاری ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت11بھارتی اہلکار ہلاک اور 12زخمی ہوئے ،بھارتی سیکرٹری داخلہ ، 6دہشتگرد بھی ہلاک اور 8زخمی ہوگئے،ائیربیس میں2دہشتگرد موجود ،سیکورٹی ... مزید
-
بھارت: منی پور میں 6اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ،
-
تعلقات ختم کرکے شیخ نمر کی سزا کی غلطی چھپائی نہیں جاسکتی ،ایران
-
کرک، بارات میں شامل کوچ میں سلنڈر دھماکہ،آگ بھڑکنے سے 14جاں بحق 4شدید زخمی
-
ایمنسٹی سکیم،بااثر سیاسی و کاروباری افراد کو احتساب سے بچانے کا فارمولا،احتساب کے عمل میں تیزی کی وجہ سے بااثر سیاسی و کاروباری افراد پر احتساب کے خوف کے بادل منڈلا رہے تھے،غیر قانونی دولت کو قانونی ... مزید
-
داعش کے پاکستان میں امیر عامر منصور گرفتار ،افغانستان میں امیر سعید روپوش
-
ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمت کا تعین،وزارت صحت نے دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں تمام 9 اراکین کو شرکت یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری کی سخت ہدایات،حتمی تاریخ کا تعین ارکان کی مشاورت سے کیا جائے گا،کالے ... مزید
-
پنجاب،200 مدارس کے اکاؤنٹس سے چند ہزار برآمد، تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا رخ موڑردیا ،تحقیقاتی ادارے مدارس کے اکاؤنٹس کی تفصیلات دیکھ کر حیران رہ گئے برآمد ہونیوالی اخراجات کے مقابل میں بہت کم تھی، ... مزید
-
دوسری پاک چین مشتر کہ جنگی بحری مشق شنگھائی میں اختتام پذیر ، پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے مشق میں حصہ لیا
-
پاکستان کے سات لاکھ چھیانوے ہزار مربع کلومیٹر رقبے میں سے دو تہائی خطرناک زلزلے آنے والے علاقوں پر مشتمل ہے،ماہرین
-
اداکارہ میرا کی پانڈے کا بچہ گود میں لینے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو درخواست
-
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء بورڈ نے 47 دہشت گردوں کی سزاوٴں کو اسلامی شرعی قصاص قرار دے دیا
-
عراقی فوج کے اڈے پر خودکش حملے ،15 افراد ہلاک
-
دبئی، پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین کار فروخت کیلئے تیار
-
امریکہ کا شیخ نمر کو سزائے موت دینے پر اظہار تشویش
-
چین اور ویت نام میں طیارے کی لینڈنگ پرتنازعہ کھڑا ہو گیا،بیجنگ نے مصنوعی جزیرے پر طیارہ اتار کر ویتنام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی،وزارت خارجہ، فیئری کراس ریف کے خطے پر مکمل خود مختاری حاصل ہے، ... مزید
-
امریکہ : بیٹی کے ریپ میں ملوث ماں کوعمر قید کی سزا
-
لاس ویگاس مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کی گرفتاری پر 5 ہزار ڈالر کا انعام
-
ترکی داعش و کردوں کیخلاف اپنی فوجیں شام میں اتارنے کا فیصلہ کر سکتا،امریکی ادارہ
-
عراق جنگ : فوجیوں کو جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،مارک واروک، 1500 سے زائدافراد برطانوی فوج کے ہاتھوں متاثر ہوئے جن میں 280 قتل کے الزامات بھی شامل ہیں، تحقیقات جاری ہیں ، سربراہ تحقیقاتی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.