ڈاکٹر فضل چوہدری نے اسلام آباد مئیر کیلئے اپنے ماموں کے لیے کوششیں شروع کر دی،مریم نواز نے بھی مطلوب حسین کی حمایت میں میدان میں آگئیں

پیر جنوری 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)وفاق کا مئیر بنانے کے لیے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے ماموں کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں ،چیئرمین مطلوب حسین کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی راہیں ہموار کی جانے لگی ہیں ، مریم نواز بھی سفارشی بن گئیں ۔ حامد میر کا نام فرسٹ سے سیکنڈ چلا گیا ۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت کیڈ نے اپنے ماموں مطلوب حسین کو اسلام آباد کا میئر بنانے کے لیے سر توڑ کوشش شروع کر دی ہے،وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اہم سفارشی بنا کر وزیر اعظم ہاؤس سے راہ ہموار کرنے کے لیے بات چیت شروع کر دی گئی ہے ۔

حامد میر جو کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی دوست ہیں اور ان کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک بااثر سفارشی آصف کرمانی انہیں اسلام آباد کا میئر بنانے کے لیے کوشش کر رہے تھے مگر اب مریم نواز کی مداخلت پر تمام تر کوششیں کروٹ بدلنے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ چوہدری مطلوب کو اگر اسلام آباد کا مئیر بنایا گیا تو مسلم لیگ میں ایک پریشر گروپ سامنے آئیگا جو ہائی کورٹ جا کر درخواست دائر کرے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے ایک جسٹس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے پر انکے خلاف نہ صرف مقدمہ درج ہے مقدمہ اعلیٰ عدالت میں بھی زیر سماعت ہے ۔

Your Thoughts and Comments