فٹبال کا جنون ، سعودی دولہے نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی ، لڑکی نے شادی سے انکار کردیا

منگل 5 جنوری 2016 09:26

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء )شوق کا بھی کوئی مول نہیں ہوتا، عرب دولہے نے فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی تو لڑکی کے باپ نے طیش میں آکر شادی ہی منسوخ کردی اور دولہا کو جھوٹا قراردیدیا۔

(جاری ہے)

اماراتی میڈیا کے مطابق دولہے کی شادی جمعرات کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے الباہامیں طے تھی لیکن دلہن کے اہلخانہ کو اس نے بتایاکہ وہ ایک ضروری کام کی وجہ سے شادی جمعہ تک ملتوی کرنا چاہتاہے اور بعدمیں دلہن کے خاندان کو پتہ چلاکہ دولہا فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے جدہ چلاگیا۔دولہے کا جھوٹ پکڑنے کے بعد دلہن کا والد طیش میں آگیا اور شادی ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ باپ کا موقف تھاکہ دولہا جھوٹاہے اور شادی کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکے گا۔