2018 تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے سے متعلق میرے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا،خواجہ آصف

منگل 5 جنوری 2016 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے،2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کے حوالے سے میرے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیربجلی وپانی خواجہ آصف نے کہا کہ ہے کہ2018ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے،اسمبلی میں دئیے گئے بیان کا غلط اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ2016ء کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی،2018ء تک بجلی کی پیداوار30ہزار میگاواٹ ہوجائے گی۔اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :