ممبئی کے ایک اسکول کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کا ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 5 جنوری 2016 09:07

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)بھارتی شہر ممبئی کے ایک اسکول کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2 کرکٹ کلبوں کے مابین کھیلے گئے میچ میں کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑے انفرادی اننگ کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ پرانو نامی نوجوان کلب کرکٹر نے 199 گیندوں پر 78 چوکوں اور 30 چھکوں کی مدد سے 652 رنز کی اننگ کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے آرتھر کولن نے 1899 میں 628 رنز کی اننگ کھیل کر قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :