پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے وسیع مواقع موجود ہیں ،بین الاقوامی کمپنیاں بھرپور منافع کما رہی ہیں، مثبت اقتصادی اعشاریوں اور امن و امان کی بہتری سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کی قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقرسے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 09:47

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں بھرپور منافع کما رہی ہیں ۔ منگل کو کولمبو میں وزیر اعظم نوازشریف سے قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان میں آپریشنل سہولیات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع ہیں ۔ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں بھرپور منافع کما رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مثبت اقتصادی اعشاریوں اور امن و امان کی بہتری سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں۔