طالبان ر ہنما کے شوکت خانم ہسپتال میں علاج سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،تحریک انصاف کا افغان سفیر کے نا م وضاحتی خط،ہسپتال میں علاج نسل اور مذہب کو دیکھ کر نہیں انسانیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ،شیریں مزاری

بدھ 6 جنوری 2016 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے افغان سفیر عمر داؤدزئی کو شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کے علاج کرنے پر وضاحتی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہسپتال میں علاج نسل اور مذہب کو دیکھ کر نہیں انسانیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اسلام آباد میں افغانستان کے متعین سفیر کو عمران خان کے طالبان ر ہنما کے شوکت خانم ہسپتال میں علاج سے متعلق بیان پر وضاحتی خط لکھا ہے شیریں مزاری نے خط میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بیان پیش کیاہے اس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں مفت علاج کے بارے میں بتارہے تھے شیریں مزاری نے کہا کہ ہسپتال میں علاج کے وقت مریض سے نسل اور مذہب نہیں پوچھا جاتا بلکہ ہسپتالوں میں انسانیت کی بنیاد پر بلاامتیاز علاج کیا جاتا ہے علاج کے وقت یہ پتہ نہیں لگ سکتا کہ کون طالبان ہے اور کون نہیں ۔