وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو بیلا روس کے دارالحکومت منسک کا سسٹر سٹی قرار دیدیا

بدھ 6 جنوری 2016 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو بیلاروس کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر منسک کوسسٹرسٹی قرار دینے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے کیڈ کے ذریعے حتمی منظوری کیلئے اس حوالے سے کابینہ ڈویژن میں سمری جمع کرائی ہے رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل وزیراعظم دورہ بیلا روس کے درمیان دونوں حکومتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد اور منسک کو سسٹر سٹی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت دونوں دارالحکومتوں کے درمیان میونسپل تعاون اور یوتھ ڈویلپمنٹ سمیت کئی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھل گئی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی عمان ، انقرہ ، ہیگ ، سیول ، میڈرڈ اور جکارتہ سمیت سٹی سسٹر سٹی رکھتا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے بھی کئی سسٹر سٹی دنیا بھر میں مشہور ہیں جن میں شنگھائی بیجنگ ،شکاگو ، ہوسٹن ، استنبول ، مانچسٹر ، گلاسکو،روم ،کوالالمپور ، سینٹ پیٹر سبرگ ڈھاکہ ، بیروت ، کولکتہ ، بخارا ، ثمر قند ، تاشقند ، سپین ابو ظہبی اور اور قاہرہ ر حیم یار خان کے سسٹر سٹی ہیں

متعلقہ عنوان :