پشاور، سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانیوالے اعتزاز حسن کے دوسری برسی آج منائی جائیگی

بدھ 6 جنوری 2016 09:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانے والے ہنگو کے اعتزاز حسن کے دوسری برسی آج منائی جائیگی ۔ تین جنوری 2014کو ہنگو کے علاقے میں خود کش حملہ آور کی جانب سے لڑکوں کے ہائی سکول میں خود کش حملہ کی کوشش سے سکول میں داخل ہونے کی کو شش کی تاہم سکول کے طالب علم اعتزاز حسن نے خود کش حملہ آور کو سکول کے اندر جانے کی کو شش ناکام بنا دی اور خود کش حملہ آورنے سکول کے مین گیٹ پرخودکو اڑایا جس پر اعتزاز حسن موقع پر شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اعتزاز حسن کی جانب سے خود کش حملہ آور کو روکنے کے باعث سکول میں تین سو سے زائد طلباء کی جانیں بچ گئی جس پر حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ بھی دیا گیا ۔ اعتزاز حسن کی دوسری برسی کی تقریب آج منعقد کی جائیگی جس میں اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :