فیصل آباد، فحش ڈانس پر اداکارہ نگار چوہدری پر ایک ماہ کی پابندی عائد

بدھ 6 جنوری 2016 09:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کا منروا سینما میں جاری ”تیرا ٹھمکا کمال “ ڈرامے پر چھاپہ ، فحش ڈانس کرنے پر اداکارہ نگار چوہدری کوایک ماہ کے لئے بین کر دیا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق شہریوں کی شکایت پر ڈی سی اونورالامین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)بلاول ابڑو نے ٹیم کے ہمراہ منروا سینما میں چھاپہ مارا تو نگار چوہدری ایک گانے پر فحاش ڈانس کی مرتکب ہو رہی تھی جسے موقع پر ہی ایک ماہ کے لئے بین کر دیا گیا جبکہ شائقین نے موقع پر بتایا کہ ڈرامہ مقررہ وقت سے لیٹ شروع ہواجس پر ڈرامہ ڈائریکٹر کو بھی ایک کے لئے بین کر دیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر بلاول ابڑو نے بتایا کہ فحاش ڈرامے اور ڈانس کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے اگر کوئی بھی ڈرامہ فنکار ڈانس یا ڈائریکٹر فحش قسم کے ڈراموں کا مرتب ہوا تو وہ قانون کی گرفت نہیں بچ سکے گا ۔ لہذا فنکار اور ڈرامہ ڈائریکٹرز اپنا قبلہ درست کرلیں گے اور شائقین کے لئے زیادہ سے زیادہ اصلاحی ڈرامے پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :