پاکستان سے متعلق بھارتی پالیسی واضح اور تسلسل کے ساتھ ہے،بھارتی وزارت خارجہ ،بھارت نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر بارڈر پار سے دہشتگردی قبول نہیں کی جاسکتی،پٹھان کوٹ حملے کی انٹیلی جنس معلومات دیدی دیکھنا ہے پاکستان کیا کرتا ہے ،ترجمان وکاس سوارپ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 09:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق بھارتی پالیسی واضح اور تسلسل کے ساتھ ہے،بھارت نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر بارڈر پار سے دہشتگردی قبول نہیں کی جاسکتی،پٹھان کوٹ حملے کی انٹیلی جنس معلومات دیدی گئی ہے ،دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کیا کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ وکاس سوارپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے بھارت پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مگر بارڈر پار سے بھارت میں حملے یہ دہشتگردوں کی مدد کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا اور بھارت نے پاکستان کو بٹھان کوٹ حملے کی تمام انٹیلی جنس معلومات فراہم کردی ہیں،وزیراعظم نوازشریف نے مؤثر اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں تمام امور پر گفتگو ہوئی تھی۔جو معلومات دیں ان پر پاکستان کے ردعمل کا انتظار ہے،گیند اب پاکستان کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پہل کرنی ہے کیونکہ جو یقین دہانیاں کرائیں ہیں ان پر کام ہوتا ہے تو مثبت اقدام ہوگا