افغان فورسز کا13صوبوں میں مشترکہ آپریشن،میں 60 طالبان جنگجو ہلاک ا ور 14 زخمی کرنے کا دعوی

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:26

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) افغانستان کے 13 مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی طالبان جنگجوؤں کے مشترکہ کارروائیوں میں 60 طالبان جنگجو ہلاک ا ور 14 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل ‘ ننگرہار‘ قندھار ‘ بلخ‘ مزارشریف سمیت 13 صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، تازہ مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ساٹھ طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :