اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے نمائندے کی یمن سے بیدخلی کا فیصلہ واپس

اتوار 10 جنوری 2016 10:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی اپیل پر انسانی حقوق کے ادارے کے یمن میں مقیم نمائندے کو بیدخل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی وزارت خارجہ نے پرسوں جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر کے نمائندے جورج ابو الزْلف کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر یمن چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ آج ہفتے کے روز یمنی وزارت خارجہ نے بغیر تفصیل بتائے اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :