روس کا شام میں القاعدہ کی جیل پر فضائی حملہ ،60افراد ہلاک ،30زخمی

پیر 11 جنوری 2016 09:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)شام کے صوبے ادلب میں روس نے القاعدہ کی جیل پر فضائی حملہ کردیا، جس میں 60 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ نے بتایا ہے کہ روسی طیاروں نے صوبہ ادلب کے قصبے معمرہ النعمان میں ایک مشہور مارکیٹ کے قریب النصرہ فرنٹ کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا، یہ علاقہ باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔عمارت میں القاعدہ نے اپنا جیل بھی بنا رکھا تھا، حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے جن میں21 شہری، 29 جنگجو اور 7 قیدی بھی شامل ہیں، بمباری سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ملبے میں دبے متعدد افراد کو نکال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :