وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم میں امتیازی سلوک،سب سے زیادہ رقم پنجاب جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیرکو کم رقم دی گئی

پیر 11 جنوری 2016 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم میں بھی چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنا شروع کر دیا وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ رقم پنجاب میں تقسیم کی گئی جبکہ پسماندہ ترین علاقے بلوچستان اور آزاد کشمیرکو اسکیم کے تحت سب سے کم رقم دی گئی ہے بنکوں کو اس اسکیم کے تحت 60ہزار درخواستیں موصول ہو سکی ہیں جن میں سے 6500افراد کو قرضے دیے گیے ہیں اس ضمن میں خبر رساں ادارے کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم یو تھ بزنس لون اسکیم کے تحت 2015 تک جاری کیے گیے 5ارب79کروڑ77لاکھ روپے کے قرضوں میں سے 4ارب29کروڑ روپے پنجاب میں ہی بانٹ دیے گئے جبکہ سندھ میں اب تک 43کروڑ97لاکھ ،خبیرپختواہ میں69کروڑ84لاکھ،بلوچستا ن میں1کروڑ 87لاکھ،آزاد جموں کشمیر میں9کروڑ روپے ،گلگت ببلتستان میں2کروڑ89لاکھ اور وفاقی دالحکومت 12کروڑ تقسیم کیے گیے ہیں ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت نیشنل بنک و دیگر بنکوں کو اب تک 60ہزار کے قریب دوخواستیں وصول ہوئی ہیں اور حکومت نے ان میں سے 15ہزار لوگوں کو قرضے کے لیے منتخب کیا ہے جن میں سے بھی حکومت نے ابھی تک 6ہزار سے زائد لوگوں میں قرضوں کو تقیم کیا ہے چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بلوچستان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے اراکین وفاقی حکومت کے اقدام پر ایوان میں احتجاج بھی کر چکے ہیں مگر حکومت ٹھیس سے مس نہیں ہو رہی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے سے حالات خرابی کی طرف بڑھ سکتے ہیں حکومت کو چھوٹے صوبو ں کی عوام کے ساتھ ناانصافی فوری طور پر ختم کرئی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :