گزشتہ سال پی آئی اے کا خسارہ 669 ملین روپے، 174,612 بلین قرضہ حاصل کیا گیا،خصوصی کمیٹی پی آئی اے میں انکشاف، کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے حکام کی بریفنگ،اراکین سے سوالات کی بوچھاڑ کردی ،چیئرمین کمیٹی زاہد خان نے حوصلہ دیا ،نجکاری کمیشن اور یہ کمیٹی مل کر پی آئی اے کے مسئلے کا حل نکالے، پی آئی سے متعلق بل ایکٹ بننے سے تمام لوگوں کے حقوق اپنی جگہ رہیں گے ، اسحاق ڈار ، سعودی عرب میں ہمارے پاس اوپن سکائی لینڈنگ رائٹس ، قطر میں 77 پی آئی اے اور قطر ائر لائن کو پاکستان میں 77لینڈنگ رائٹس حاصل ہیں ،سیکرٹری سول ایوی ایشن ،کمیٹی کا اجلاس انیس جنوری تک ملتوی

منگل 12 جنوری 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کا خسارہ 669 ملین روپے رہا جبکہ 174,612 بلین روپے قرضہ حاصل کیا گیا 2015ء میں 400ملازمین کو بھرتی کیا گیا ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زاہد حامد کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، رانا تنویر حسین ، عبدالقادر بلوچ ، انوشہ رحمن سمیت پی ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ ، ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے اراکین سمیت اکثریت ممبران نے شرکت کی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے اس وقت 22 اندرون ملک اور 27انٹرنیشنل فلائٹس آپریشنل ہیں سال 2015ء میں پی آئی اے نے 2.9 ملین اندرون ملک اور 1.4 ملین بیرون ملک مسافروں کو سروس فراہم کی ہے پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 14ہزار 847 ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران 20 جہاز لیز پر حاصل کئے گئے ہیں پی آئی اے حکام نے بتایا کہ سال 2010ء میں 500 ،2011ء میں 605، 2012ء میں 435،2013ء میں 350،2014ء میں 250اور 2015ء میں 400ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو چیئرمین زاہد خان نے اراکین کے سخت سوالوں کی بوچھاڑ پر حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریشر میں نہ آئیں بلکہ تمام سوالوں کا جواب تسلی کے ساتھ دیں کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن اور یہ کمیٹی مل کر پی آئی اے کے مسئلے کا حل نکالے پی آئی سے متعلق بل ایکٹ بننے سے تمام لوگوں کے حقوق اپنی جگہ پر رہیں گے انہوں نے کہا کہ جہازوں کی تعداد چالیس سے بڑھا کر اسی کرنے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے پی آئی اے کی بہتری کیلئے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے کوشش ہے کہ پی آئی اے کے معاملات حل ہوجائیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے نقصان میں جارہا ہے ادارے میں سیاسی بنیاد پر رشتے داروں کو بھرتی کیا گیا ہے گلاسکو ، ماسکو بارسلونا اور شکاگو میں آخر کیوں فلائٹس بند کی گئی ہیں پی آئی اے نے جو نئے جہاز خریدے ہیں کس قسمت اور کس کمپنی سے خریدے گئے ہیں مجھے معلوم ہے کہ جہاز گفٹ دیکر قطر سے پاکستان میں لینڈنگ رائٹس حاصل کئے ہیں اسد عمر نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس یونین کے لوگوں کو نکالنے کے اختیارات نہیں ہیں اگر پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ختم کردی جائے تو آدھے مسائل حل ہوجائیں گے اپوزیشن پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کی مخالفت کرے گی ایم کیو ایم کے رکن نے کہا کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو نہیں ملا کرائے کم کرنے کی بجائے بڑھا دیئے گئے ہیں اجلاس میں اعجاز الحق نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے پی آئی اے سفید ہاتھی بن چکا ہے ادارے کا قرضہ کئی گنا بڑھ چکا ہے انوشہ رحمن نے کہا کہ پی آئی اے سب کو پتہ ہے یہ سفید ہاتھی کیسے بنا پی آئی اے کے ملازمین کو عدات ہوگئی ہے کہ وہ کام نہ کریں حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن بنے ۔

رانا تنویر نے کہا کہ پی آئی اے کی بہتری کیلئے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ ہمیں اس کمیٹی میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ راتوں رات کچھ نہیں ہوسکتا پی آئی اے کے معاملات میں بہتری کیلئے ٹائم درکار ہوگا کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے نے وضاحت کی کہ میرے پندرہ ماہ میں کسی کے کہنے پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی ادارہ پیپرا رولز کے مطابق عمل کرتا ہے سیکرٹری سول ایوی ایشن نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہمارے پاس اوپن سکائی لینڈنگ رائٹس ہیں جبکہ قطر میں 77 پی آئی اے اور قطر ائر لائن کو پاکستان میں 77لینڈنگ رائٹس حاصل ہیں کمیٹی کا اجلاس انیس جنوری تک ملتوی کردیا گیا