میرہزار خان بجارانی کے بعد کو ن کون وزارتیں چھوڑ رہے ہیں یا کونسے ارکان الگ فارڈر بلاک بنارہے ہیں ،حکومت سندھ پریشان

منگل 12 جنوری 2016 09:20

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) حکومت سندھ نے اس بات پر پریشان ہوگئی ہے کہ میرہزار خان بجارانی کے بعد کونسے سے وزیر حکومت سندھ سے ناراض ہوکر وزارتیں چھوڑ رہے ہیں یا پھر کونسے ارکان سندھ اسمبلی الگ فارڈر بلاک بنارہے ہیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ دو روز سے حکومت سندھ کی نیندیں اڑ گئی ہیں کیونکہ پچھلے ہفتے جب یہ خبریں آئیں کہ پیپلزپارٹی میں فاروڈ بلاک بنارہا ہے تو اس وقت پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ یہ فارڈر بلاک خوابوں کی دنیا میں تو بن سکتا ہے مگر حقیقت میں ایسا ممکن نہیں مگر دو روز بعد میر ہزار خان بجارانی نے وزارت سے استعفیٰ دیا تو پیپلزپارٹی کے حلقوں میں بھونچال آگیا ، ذرائع نے بتایا کہ میر ہزار کا استعفیٰ منظور کرنے سے آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ کو روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :