سہ فریقی انڈر19سیریز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی،پاکستان انڈر19 نے9وکٹوں کے نقصان پر255رنزبنائے، کیوی جونیئرز نے 7وکٹیں گنواکرہدف حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حسن خان اورسلمان فیاض پچاس، پچاس رنز بنائے،کیوی ٹیم کی جانب سیریچن رویندرا ستتر اور گلین فلپس74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر نمایاں رہے

منگل 12 جنوری 2016 09:16

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان انڈرنائنٹین نے نووکٹوں کے نقصان پر255 رنزبنائے۔ کیوی جونیئرز نے7 وکٹیں گنواکرہدف حاصل کرلیا۔دبئی میں انڈر 19 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے۔

سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچپن رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن خان اورسلمان فیاض پچاس، پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ ذیشان ملک تیس،عمیرمسعود اڑتیس اور کپتان حفیظ گوہر نے چوبیس رنزاسکورکئے۔

جبکہ پاکستان انڈرنائنٹین کے شاداب خان نے تین اور احمد شفیق نے دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔کیوی جونیئر ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سیریچن رویندرا ستتر اور گلین فلپس چوہتر رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستان انڈر19 تیرہ اورسولہ جنوری کو آسٹریلیا اور انیس جنوری کونیوزی لینڈ سے دوسرا میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :