صومالیہ فٹبال فیڈریشن نے شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمیر لیگ میں شرکت کی دعوت دیدی

بدھ 13 جنوری 2016 09:47

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن نے ملک میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عبدی کانی سید عرب، جنھیں گذشتہ ہفتے افریقہ کا سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا تھا، نے بتایا کہ فیڈریشن الشباب کے خلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ الشباب کے حامی پہلے ہی فٹبال میچوں میں حصہ لے رہے ہیں۔صومالیہ کے قومی ٹی وی نے گذشتہ مہینے صومالیہ فٹبال لیگ کا ایک میچ براہِ راست نشر کیا تھا۔الشباب کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فٹبال کھلاڑیوں کے لیے نیکروں کی بجائے پاجامے پہننے ضروری ہیں۔عبدی کانی سید عرب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتِ حال خاصی بہتر ہو چکی ہے اور اب غیر ملکی فٹبال کھلاڑی صومالیہ پریمئیر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :