فیصل آباد،انوکھی شادی،دلہا اور دلہن کی 5بچوں کے ساتھ دوبارہ بارات،رخصتی اورولیمہ

بدھ 13 جنوری 2016 09:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)فیصل آباد میں انوکھی شادی،دلہا اور دلہن نے 5بچوں کے ساتھ دوبارہ بارات،رخصتی اورولیمہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز فیصل آباد کے شہری نے اپنی پہلی بیوی سے دوبارہ شادی رچا کر انوکھی مثال قائم کردی،دلہا اپنے5بچوں سمیت بارات لے کر اوکاڑہ گیا جہاں سے اپنی12سالہ پرانی دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر واپس لایا اور ولیمہ بھی کیا۔دلہے کا کہنا تھا کہ12سال قبل وہ اپنی شادی پر خوشیاں نہیں منا سکا تھا اور آج اس نے دوبارہ شادی اپنی خوشیوں کیلئے کی ہے اس انوکھی شادی پر دلہے اور دلہن کے5بچے بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :