ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضے میں لے لیں ،10اہلکار گرفتا ر،پینٹاگون نے 2 امریکی کشتیاں قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ،اہلکار تر بیتی مشن پر تھے،کشتیاں خراب ہونے پر ایران کی سمندری حدود میں جا نکلے،پینٹاگون

جمعرات 14 جنوری 2016 02:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء)ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضے میں لے کر 10اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 2 امریکی کشتیاں قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔امریکی دفاعی حکام کے مطابق امریکی کشتیوں سیکویت اوربحرین کیدرمیان رابطہ منقطع ہواتھا، ایک خاتون سمیت 10 امریکی اہلکارایران کی حراست میں ہیں۔

ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی2 کشتیاں قبضے میں لیکر عملے کے 10 ارکان کو حراست میں لے لیا،امریکا کا کہنا ہے کہ جوان تربیتی مشن پر تھے،کشتیاں خراب ہونے پر ایران کی سمندری حدود میں جا نکلے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران نے عملے کو فوری واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارسی جزیرے کے قریب 2 امریکی کشتیاں ایرانی سمندری حدود میں1 کلو میٹر اندر گھس گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ امریکی کشتیاں مبینہ طور پر جاسوسی کر رہی تھیں اور ایرانی گارڈز نے کشتی سے جاسوسی کے آلات بھی برآمد کرلیے ہیں جبکہ زیر حراست تمام امریکی اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ایک اورامریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 'اس سے قبل، ہماری دو چھوٹی امریکی نیول کرافٹس کویت سے بحرین جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئیں تھی۔

ہم مسلسل ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، جنھوں نے ہمارے اہلکاروں کے تحفظ کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا۔ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ہمارے اہلکاورں کو جلد اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہی امریکی اہلکاروں کو ان کا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ دونوں امریکی بحری کشتیوں پر 10 امریکی نیوی کے اہلکار موجود ہیں۔بعد ازاں وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے باخبر ہے کہ دو نیوی کی کشتیاں ایران کی حراست میں ہیں اور امریکی اہلکاروں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔امریکا کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بن روڈس نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ صورت حال کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور اس کے لیے پْرامید ہے۔ادھر فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی کے کرافٹ گلف میں پیٹرولنگ پر تھے کہ غلطی سے ایرانی کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے جنھیں ایران کی پاسداران انقلاب نے انھیں حراست میں لے لیا اور گلف کے وسطی جزیرے فارسی میں لے گئے۔