سپریم کورٹ کا ریشماں اور کامونکی رینٹل پاور نظر ثانی کیس میں بار بار مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستوں پرا ظہار برہمی، آئندہ سماعت پر اس طرح کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی،عدا لتی ریمارکس

جمعرات 14 جنوری 2016 02:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء)سپریم کورٹ نے ریشماں اور کامونکی رینٹل پاور نظر ثانی کیس میں بار بار مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو خبردار کیا ہے کہ جب بھی اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیاجاتا ہے اس کے ملتوی ہونے کی درخواستیں آنا شروع ہوجاتی ہیں آئندہ سماعت پر اس طرح کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

یہ ریمارکس بدھ کے روز تین رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دیئے ہیں اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں پروجیکٹس کے وکلاء نے التواء کی درخواست دے رکھی ہے اس لئے سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :