ملازمہ تشدد کیس ،بنگالی فاسٹ باوٴلر شہادت حسین کیخلاف چارج شیٹ داخل

جمعرات 14 جنوری 2016 02:18

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) بنگلہ دیشی فاسٹ باوٴلر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین کیخلاف 11 سالہ ملازمہ کو گھریلو کاموں میں مدد کے دوران زدوکوب کرنے کے معاملے پر درج مقدمے کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کورٹ آف ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے میر پور پولیس سٹیشن کے ڈیپارٹمنٹ چائلڈ اینڈ ویمن کے ایک آفیشل نے چارج شیٹ داخل کی جو بعدازاں ڈھاکہ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو مزید کارروائی کیلئے ارسال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :