وزیر اعظم کا راہداری منصوبے پر روح کے مطابق عملدرآمد کا فیصلہ،منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے لعت و لعل سے کام نہ لیا جائے، تکمیل حقیقی نقشہ کے مطابق کی جائے،سیاسی رہنماؤں کا مشورہ

جمعہ 15 جنوری 2016 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقتصادی راہداری منصوبے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔کے پی کے سمیت تمام صوبوں کی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو متعدد سیاسی رہنماؤں نے مشورہ دیا تھا کہ راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے لعت و لعل سے کام نہ لیا جائے بلکہ اس کی تکمیل حقیقی نقشہ کے مطابق کی جائے ۔

پاکستان کے مستقبل کی ضمانت منصوبہ پر جس انداز سے سیاست کی جارہی تھی اس سے ملک کے لیے اچھی نہیں تھی اور اس طرح باہر ممالک بھی ایک غلط پیغام جارہا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ راہداری منصوبہ کی اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا تھا تاہم ملک بھر کی سیاسی قیادتوں اور رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔