پی آئی اے دفتر پر حملہ، نئی دہلی نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور قومی ائیر لائن کے دفاتر کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،دفتر خارجہ

جمعہ 15 جنوری 2016 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں شرپسندو ں کے پی آئی اے دفتر پر حملے توڑ پھوڑ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے جس پر بھارتی حکومت نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور پی آئی اے دفاتر کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور دفتر کے اندر توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدوکوب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے معاملے کو بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے آٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی بڑھائی جائے گی