کھیل میں مخصوص تبدیلیاں نہیں لائی گئیں تو کئی صف اول کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے، اے بی ڈویلیئرز کا آئی سی سی کو انتباہ

جمعہ 15 جنوری 2016 08:48

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو خبردار کیا ہے کہ اگر کھیل میں مخصوص تبدیلیاں نہیں لائی گئیں تو کئی صف اول کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیم کے عبوری کپتان بنائے جانے کے بعد گفتگو کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ کہنے سے انکار کیا۔

ڈی ویلیئرز کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنارہے ہیں جبکہ انھوں نے خود کہا تھا کہ وہ اپنے کام کے دباوٴ میں توازن لانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، ان میں سے اکثر میں کچھ سچائی ہوتی ہے، یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ گزشتہ دو یا تین سالوں میں اس طرح سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرتا رہا ہوں، میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے اور کھیل سے محظوظ ہونے کے لیے کرکٹ کو کچھ کم کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

موجودہ دور کے سب سے بہترین بلے باز مانے جانے والے جنوبی افریقی کھلاڑی نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے لطف اندوز نہیں ہورہا جتنا مجھے ہونا چاہیے جس سے میرے اندر تشویش بڑھ رہی ہے، اسی دوران جوابات ڈھونڈتا ہوں اور لوگوں سے باتوں کے دوران زبان پرآہی جاتا جو بعد میں عام بھی ہو جاتاہے"۔ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئی سی سی کے لیے تشویش کی بات ہے اور وہ کچھ سالوں سے کھلاڑیوں کو چست رکھنے کے لیے صحیح نظام ڈھونڈ رہے ہیں، بین لاقوامی کرکٹ اصل کرکٹ ہے جہاں آپ کھیلنا چاہتے ہیں بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ جس کا ہم سب حصہ بننا چاہتے ہیں، اس فارمیٹ میں بڑی گہری روایات اور ثقافت ہے۔

متعلقہ عنوان :