چینی صدر 19 سے 23 جنوری تک سعودی عرب‘ مصر اور ایران کا دورہ کرینگے

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) چین کے صدر ژی جن پنگ 19 سے 23 جنوری تک سعودی عرب‘ مصر اور ایران کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اس دورے کے دوران چینی صدر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود‘ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کر کے دوطرفہ تعلقات اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔