کوہاٹ ،نجی سکول میں کمسن طالب علم کیساتھ بدفعلی کا جرم چھپانے کی پاداش میں سکول پرنسپل گرفتار،پولیس نے وقوعہ کے ملزم طالب علم،سکول پرنسپل اور استانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) کوہاٹ کے نجی سکول میں کمسن طالب علم کیساتھ بدفعلی کا جرم چھپانے کی پاداش میں سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے وقوعہ کے ملزم طالب علم،سکول پرنسپل اور استانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈکے علاقہ حیات شہید کالونی میں واقع نور پبلک سکول کی دوسری کے طالب علم آٹھ سالہ فہد خان نے تھانہ محمد ریاض شہید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ صبح حسب معمول اپنے کلاس روم میں اکیلا موجود تھا کہ اس دوران سکول کے پانچویں جماعت کا طالب علم شاہ ذیب اسکو اپنے ساتھ کلاس روم میں لے گیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ اس نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا سکول پرنسپل اور کلاس استانی کو بتایا تو انہوں نے خاموش رہنے کی ہدایت کی تاہم بعد ازاں جب اسکی حالت خراب ہوئی تو لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لے جاکر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو بھی اس حوالے سے لاعلم رکھتے ہوئے بیماری کا بہانہ بنایااور درد کی دوا لیکر معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

طالب علم نے بتایا کہ واقعے کا علم انکے والدین کو ہواتومقامی پولیس کو پولیس کو مطلع کیا گیا اورتھانہ محمد ریاض شہیدمیں واقعہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ درج کرلی گئی۔پولیس نے متاثرہ طالب علم کی رپورٹ اور طبی معائنہ کے دوران دستیاب شواہد کی روشنی میں ملزم طالبعلم شاہ ذیب کے علاوہ جرم چھپانے کی پاداش میں سکول پرنسپل سرفراز اور کلاس استانی ریدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد مقدمہ میں نامزد سکول پرنسپل سرفراز کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ وقوعہ کے اصل ملزم طالب علم شاہ ذیب اور استانی ریدہ کی تلاش جاری ہے جو کہ تاحال روپوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :