بھارتی حکومت کا دہرا معیار پھر عیاں ،بھارت کا صبر ختم ہو چکا ،ایک سال میں کارروائی نہ ہوئی تو دنیا اس کا انجام دیکھے گی،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ائیربیس میں گھسنے نہیں دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی

اتوار 17 جنوری 2016 04:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) بھارتی حکومت کا دہرا معیار پھر عیاں ہو گیا پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات کی اجازت کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ائیربیس میں گھسنے نہیں دیں گے۔ ایک سال میں کارروائی نہ ہوئی تو دنیا دیکھے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاکستان کو کافی ثبوت فراہم کر چکے ہیں ہم پاکستان سے محدود مدد چاہتے ہیں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ائیربیس کے اندر گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا صبر ختم ہو چکا ایک سال میں کارروائی نہ ہوئی تو دنیا اس کا انجام دیکھے گی۔