سعودی عرب ،صنعتی شہر الجبیل میں کیمیاوی دھماکہ، آگ لگ گئی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 17 جنوری 2016 04:13

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء ) سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں قائم صنعتی شہر الجبیل کے کیان پیتروکیمیکل پلانٹ میں کیمیاوی دھماکے کے بعد آ گ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تک آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز عملہ پہنچا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصرورف ہیں ، کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ،رائل کمیشن کے بیان کے مطابق بڑی حد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے کسی نقصان کے بغیر تاہم مزید محکمہ دفاع المدنی کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل میڈیا برائے رائل کمیشن جبیل و ینبع ڈاکٹر عبد الرحمٰن عبد القا در نے کہا ہے کہ آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ، انہوں نے فائر بریگیڈ عملے کے تعاون اور جلد کاروائی پر شکریہ ادا کیا ہے