بھارت،چار سو سال بعد دلتوں کو سورام مندر میں داخلے کی اجازت مل گئی،ریاست میں مزید 339 مندر ایسے ہیں جہاں دلت اور خواتین کو جانے کی اجازت نہیں ،دلت رہنماؤں کا موقف

اتوار 17 جنوری 2016 04:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)بھارتی ریاست اترکھنڈ میں واقع معروف پرسورام مندر میں دلت اور خواتین کو داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ دلت قبیلے پر 400 سال قبل یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں ترقی ہو رہی ہے، شرح خواندگی بڑھ گئی ہے، اسی لئے وقت کے ساتھ چلنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا، اب ہر کسی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ دلت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں، ریاست میں مزید 339 مندر ایسے ہیں جہاں دلت اور خواتین کو جانے کی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :