مسلمان خواتین انگریزی بہتر کریں یا پھر برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کرلیں،ڈیوڈ کیمرون

منگل 19 جنوری 2016 08:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ مسلمان خواتین برطانیہ میں رہنے کیلئے انگریزی بہتر کریں یا پھر برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں2لاکھ کے قریب مسلم خواتین ہیں جن کو انگریزی بولنا نہیں آتا۔

(جاری ہے)

انگریزی سیکھنے کیلئے برطانوی حکومت نے ایک خصوصی سکیم متعارف کرائی ہے ،اگر یہ مسلم خواتین انگریزی نہیں سیکھتی تو پھر ان مسلم خواتین کو برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کردیا جائے گا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے یہ پالیسی صرف مسلم خواتین کیلئے لائی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں لاکھوں ایسی خواتین ہیں جو انگریزی نہیں بول سکتیں۔برطانوی وزیراعظم کے بیان پر ان پر سخت تنقید بھی شروع ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :