امریکی پابندیوں کے باوجود میزائل پروگرام جاری رہے گا‘ ایران

منگل 19 جنوری 2016 08:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں کے باوجود تہران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے بتایا کہ ایران امریکہ کے ایسے پروپیگنڈے اور ہراساں کرنے کا جواب اپنے میزائل پروگرام پر سنجیدہ پیشرفت اور اپنی دفاعی صلاحیتیں اور قومی سلامتی کو بڑھا کر دیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیوں کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں بنتا کیونکہ ایسی صورت میں جب امریکہ خود بعض علاقائی ممالک کو ایسے جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی فروخت کر رہا ہے جو کہ فلسطین لبنان اور یمن کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام نہ تو کسی ملک کے خلاف ہے اور نہ ہی یہ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :