پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا‘ ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 21 جنوری 2016 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ون چائنا پالیسی بارے حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے تائیوان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے ۔ 1992 ء میں ہونے والے اتفاق کے تحت پر امن اور مستحکم ترقی کیلئے خلیج کی دوسری طرف اور چین کے مابین تعلقات خطہ میں حالات پر امن رہیں ۔ پاکستان علاقائی استحکام اور خود مختاری کو تحفظ بنانے کیلئے چین کی طرف سے کی گئی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :