یمنی فوج کا صنعاء میں سعودی جاسوس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ

جمعرات 21 جنوری 2016 08:12

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) یمنی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت صنعاء کے اوپر پرواز کرنے والے سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں یمنی عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعاء پر پرواز کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیاہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات واضح نہیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :