سعودی عرب میں دراندازی کے دوران 30 حوثی باغی ہلاک

جمعرات 21 جنوری 2016 08:15

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء ) سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں کم سے کم 30 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی بارڈر فورسز کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور فورسز سرحد پار سے دراندازی روکنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

فورسز پوری سرحد کی مکمل نگرانی کر رہی ہیں۔ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوتے دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دراندازی کرنے والے باغیوں کے خلاف کارروائی میں نہ صرف دشمن کو جانی نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ ان کے زیراستعمال کئی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :