اسلام آباد،آئی نائن سے نوجوان گاڑی سمیت پراسرارطورپرغائب ،صبح گھرسے نکلابچوں کوسکول چھوڑا، رات گئے تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا،بھائی کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 21 جنوری 2016 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)اسلام آبادکے علاقے آئی نائن سے نوجوان گاڑی سمیت پراسرارطورپرغائب ،بدھ کی صبح گھرسے نکلابچوں کوسکول چھوڑالیکن رات گئے تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا،بھائی کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے علاقے آئی نائن فورکارہائی محمدہارون عباسی اپنے گھرسے بچوں کوسکول چھوڑنے کیلئے نکلابچوں کوسکول چھوڑنے کے بعدکافی دیرتک گھرواپس نہ آنے پرگھروالوں کوتشویش ہوئی جس کے بعدنوجوان کے بھائی خالدعباسی نے تھانہ آئی نائن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اورنوجوان کواپنے طورپربھی ڈھونڈناشروع کیالیکن رات گئے تک نہ توہارون مل سکااورنہ ہی گاڑی کاکوئی سراغ مل سکا

متعلقہ عنوان :