ریزرو بینک آف انڈیا نے 30ہزار کروڑ مالیت کے نقلی نوٹ چھاپ دیئے،معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بن گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 09:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)غلطی انسانوں سے ہی نہیں اداروں سے بھی ہوتی ہے،ریزرو بینک آف انڈیا نے تیس ہزار کروڑ مالیت کے نقلی نوٹ چھاپ دیئے،معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بن گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے تیس ہزار کروڑ مالیت کے ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی چھپائی سلور پٹی کے بغیر کر دی، جن میں سے بیس ہزار کروڑ کے نوٹ تو بینک کے پاس ہی ہیں ،لیکن دس ہزار کروڑ کے یہ نقلی نوٹ بھارتی بازاروں میں گھوم رہے ہیں۔

اپنی سنگین غلطی کا احساس ہوتے ہی ریزرو بینک آف انڈیا نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنا دی،کمیٹی نیان نوٹوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ادارہ ان نوٹوں کو دوبارہ جمع کرنے کا کام کررہا ہے اور اب تک چھ کروڑ نوٹ جمع کر چکا ہے،ریزرو بینک آف انڈیا نے تمام بھارتی بینکوں کو یہ نوٹ جمع کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :