سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار،رواں سال سعودی عرب کی شرح نمو گزشتہ چودہ سال کی کم ترین سطح پر چلی جائے گی، آئی ایم ایف کی پیشنگوئی

جمعہ 22 جنوری 2016 09:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی شرح نمو گزشتہ چودہ سال کی کم ترین سطح پر چلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے مطابق تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے باعث سعودی عرب کی شرح نمو اس سال ایک اعشاریہ دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔ دو ہزار پندرہ میں سعودی عرب کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تھی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کو گزشتہ سال بھی اٹھانوے ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاست نے بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈی ختم کی اور بانڈز فروخت کرکے بجٹ خسارہ پورا کیا۔

متعلقہ عنوان :