ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خرابی صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا،نوید رسول مرزا نے استعفیٰ وزیر اعلی اور سیکرٹری قانون کوبھجوا دیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سر اور معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اپنے فرائض بہتر طور پر انجام نہیں دے پا رہے تھے، نوید رسول مرزا نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد شہباز شریف نے نوید رسول مرزا سے استعفیٰ لینے کی حامی بھری، نوید رسول مرزا نے جمعہ کے روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں آخری دن گزارا اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی لاء افسروں کے ساتھ الوداعی ملاقات کی، نوید رسول مرزا نے کہا کہ خرابی صحت کے باعث انہیں حکومتی مقدمات کی پیروی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کیخلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے

متعلقہ عنوان :