ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1099 ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سو نے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے اضافے سے45150،دس گرام سونے کی قیمت86روپے اضافے سے 38700روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت635روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔