خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے،امریکہ،امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے مصالحتی عمل کی حمایتی ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

اتوار 24 جنوری 2016 10:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ خطے میں خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے ، امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے مصالحتی عمل کی حمایتی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا معاملہ کسی ایک ملک کا معاملہ نہیں ہے یہ ایک مشترکہ ایشو ہے دہشتگردی سمیت تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو اکٹھے کام کرنا چاہیے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ دونوں ممالک کی قیادت نے کرنا ہے امن مذاکرات کے عمل میں امریکہ ساتھ دے گا