تاریخ میں پہلی بار روس پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں کریگا ، روس رواں سال 7بین الااقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا ، پہاڑی علاقو ں میں ہونے والی مشقوں میں ویتنام اور پاکستان بھی شامل ہیں ، کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو

اتوار 24 جنوری 2016 10:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) روس کی فوج رواں سال 7 بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی، جن میں پاکستان کے ساتھ تاریخ کی پہلی فوجی مشق بھی شامل ہے۔روسی خبر رساں ادارے ’طاس‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کہا کہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہم نے 7 مشترکہ فوجی مشقیں شیڈول کی ہیں، جن میں روس اور ویتنام کے علاوہ پہلی بار روس اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں، امن مشن 2016، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی تنظیم کی مشترکہ امن مشقوں، فرنٹیئر 2016 جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کی فوجی مشق، اندرا 2016 روس۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی مشق اور سیلنگا 2016 روس۔

منگولیا فوجی مشق میں بھی حصہ لے گا۔ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ میں روسی آرمی کے کمانڈر ان چیف کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ روس اپنی بری فوج کو نیٹو ممالک کی فوجی مشقوں کے مقابل لانے کے لیے رواں سال مزید چار ڈویڑنز قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈویڑن فورسز کے مرکزی گروپ کے ساتھ تعینات ہوگا، جبکہ تین روس کی ملٹری فورسز کے مغربی گروپ کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :