برفانی طوفان: واشنگٹن،نیو یارک سمیت 20 ریاستوں کیلئے وارننگ و ایڈوائزری جاری،10افراد ہلاک، 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ،تعلیمی ادار ے بھی بند کر دےئے گئے

اتوار 24 جنوری 2016 10:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)امریکہ کے مختلف ریاستوں اور شہروں میں برفبانی طوفان شدت اختیار کرگیا،شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں10افراد ہلاک،9ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مختلف ریاستوں اور شہروں میں برفبانی طوفان شدت اختیار کرگیا،شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں10افراد ہلاک،9ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے ہیں،آئندہ 18گھنٹوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں صدر اوبامہ کی رہائشگاہ بھی برفباری سے ڈھک گئی۔برفانی طوفان نے امریکا کی مشرقی اور وسطی ریاستوں کا رخ کر لیا ،واشنگٹن اور نیویارک سمیت20سے زائد ریاستیں طوفان کی زد میں ہیں ،صرف نیو یارک میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بیشتر ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں اور ابتک 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ، نیو جرسی ، پنسلوینیا ، فلیڈیلفیا ، آرکنسا ، ٹینیسی ، نیو یارک ، ڈیلاور ، میری لینڈ سمیت 30 ریاستیں طوفان سے متاثر ہونگی، محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں 30 انچ سے لے کر 3 فٹ تک بر ف پڑنے کا امکان ہے۔حکام نے ان تمام ریاستوں میں طوفان کی وراننگ اور ایڈوائزری جاری کردی ہے، متاثرہ ریاستوں میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ واشنگٹن میں اتوار تک میٹرو سروس معطل کردی گئی ہے، فضائی کمپنیوں نے ہفتہ اور اتوار کے لیے 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

حکام نے طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں ایمرجنسی لگا نے پر غور کر رہے ہیں،شہر میں ہونے والا نیشنل باسکٹ بال کا مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔واشنگٹن کی میئرموریل باؤزر تاریخ نے بدترین طوفان سے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا طوفان ہے، شمالی کیرولائنا کے گورنر نے شدید برفباری، تیز ہوائیں چلنے اور بجلی کا نظام میں تعطل سے خبردار کیا ہے

متعلقہ عنوان :